ضلع منڈی بہاء الدین کا بیشتر علاقہ سیلاب کی زد میں آ چکا ہے، لوگ چھتوں پر پناہ لیے امداد کے منتظر ہیں، جبکہ کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
حافظ آباد کے نواحی دیہی علاقوں میں بھی سیلابی پانی نے آبادیوں کو گھیر رکھا ہے۔ کمالیہ میں متاثرین حکومتی مدد سے محروم ہیں، جہاں لوگ نہ صرف اپنی خوراک بلکہ مویشیوں کے لیے چارے کے بھی محتاج ہیں۔
دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مسلسل تیز ہو رہا ہے۔ شکرگڑھ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، متاثرہ افراد کا سامان تباہ ہو گیا جبکہ سیلابی ریلے نے رابطہ سڑک بھی بہا دی۔
وزیرآباد کے قریب نالہ پلکھو اوور فلو ہونے سے پانی دیہی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مویشی بھی ڈوب گئے۔






تبصرے بند ہیں