معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اسٹار فٹبالر ٹریوس کیلسی منگنی کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ٹیلر سوئفٹ کی مہنگی اور نایاب منگنی کی انگوٹھی اس موقع پر خاص توجہ کا مرکز بنی۔
ٹریوس کیلسی نے انہیں ایک نایاب اور قیمتی انگوٹھی پہنائی جس میں 10 سے 20 قیراط کا اینٹیک کشن کٹ ہیرا جڑا ہوا ہے، جو 18 قیراط سونے میں سیٹ کیا گیا ہے اور 18ویں صدی کے ڈیزائن سے متاثر ہے۔
ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 5 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے، جو اسے شوبز کی مہنگی ترین اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد یہ جوڑا پہلی بار ایروہیڈ اسٹیڈیم پہنچا، جہاں ٹیلر کی انگوٹھی خاص توجہ کا مرکز رہی۔
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ساتھ ہیں اور اکثر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں