پاکستان میں زلزلہ, شدت 6 ریکارڈ کی گئی

Earthquake of magnitude 6 recorded in Pakistan

پاکستان کے مختلف شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفر آباد اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے نے در و دیوار ہلا دیے، جبکہ باجوڑ، سوات، خوشاب، جوہر آباد، مری، صوابی، مردان اور جھنگ سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے اثرات پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت، افغانستان اور تاجکستان تک بھی محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے جھٹکے زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

READ  وزیراعظم سے عالمی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف پروجیکٹس میں تعاون پر سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں