فرانس: سپر ہیروز کے ملبوسات پہن کر لوگوں کی حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت

People participate in anti-government protests wearing superhero costumes

فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بلیک پینتھر اور کیپٹن امریکا کے لباس میں ملبوس 2 افراد کو فرانس میں ہونے والے ایک احتجاج میں شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلیک پینتھر اور کیپٹن امریکا کے لباس میں ملبوس 2 افراد نے احتجاج میں صرف شرکت ہی نہیں کی بلکہ ہمت کے ساتھ واٹر کینن کا سامنا بھی کیا اور دیگر مظاہرین کے ساتھ مل کر نعرے بازی بھی کی۔
احتجاج کے دوران دیگر مظاہرین ان 2 افراد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے۔

فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسپائیڈر مین، سپرمین اور ڈیڈپول جیسے کرداروں کے لباس پہنے افراد بھی دکھائی دیے ہیں۔

READ  بھارت: 7 سالہ بچہ لفٹ میں پھنس کر دم گھٹنے سے ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں