یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے

مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یورپ کے کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں ہوئیں، 11 افراد گرفتار جبکہ 96 زیر حراست ہیں، دیگر کئی شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔

اسپین کے دارالحکومت بارسلونامیں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

برسلز میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا گیا۔

علاوہ ازیں البانیہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

READ  کراچی میں بارش کے باعث بجلی کے بریک ڈاؤن، شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں