نیوزی لینڈ کے آرمی چیف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے یہ قدم ماضی میں ایک یونٹ کی کمان سنبھالنے کے دوران نامناسب تعلقات کے انکشاف اور اس کا اعتراف کرنے کے بعد اٹھایا ہے۔
کیوی اخبار کے مطابق نیوزی لینڈ کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف نے ایک یونٹ کی کمان کے دوران اپنے نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر خود اس بات کا اعتراف کیا اور اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔
مستعفی ہونے والے آرمی چیف ایئر مارشل ٹونی ڈیویز کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ماضی میں کی گئی اپنی غلطیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی یہ غلطیاں فوج کی اعلیٰ اقدار اور روایات کے منافی تھیں۔
دوسری جانب، نیوزی لینڈ کی دفاعی فورس نے اس تمام معاملے کو مزید شفاف جائزے اور تحقیقات کے لیے ایک آزاد نگراں ادارے کے سپرد کر دیا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔






تبصرے بند ہیں