مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں تو منظرِ عام پر کیوں نہیں آ رہے؟ سینئر ایرانی سفارت کار نے بتا دیا

If Mojtaba Khamenei is in good health

ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے اور سینئر سفارت کار عبدالمجید حکیم الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے ملکی صدر کے ساتھ 7 گھنٹے طویل ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی رہنما کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بہت اچھی ہے اور وہ اپنے فرائض باخوبی انجام دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سینئر ایرانی سفارت کار سے پوچھا گیا کہ اگر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں تو منظرِ عام پر کیوں نہیں آ رہے؟

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے صدر نے بھی گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ 7 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے بھی گزشتہ روز بتایا کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے کئی گھنٹوں تک ملاقات ہوئی تھی۔
عبدالمجید حکیم الہٰی کا کہنا ہے کہ میرے کچھ دوست بھی ان سے مل چکے ہیں، جو مجھے یقین دلاتے ہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای بالکل صحت مند ہیں اور اپنے فرائض نہایت اچھے طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی اپنے والد کی آخری رسومات میں عدم شرکت سے متعلق دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ وہ تقریب میں موجود نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ میڈیا کے سامنے نہیں آئے تھے اور کسی نے انہیں نہیں دیکھا، لیکن انہوں نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی، اس وقت میں ایران میں موجود تھا اور میری ان کے 2 بھائیوں سے بھی ملاقات ہوئی تھی، مجتبیٰ خامنہ ای بھی وہاں موجود تھے۔

READ  بھارت: پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا

سفارت کار نے کہا کہ ایرانی رہبرِ اعلیٰ اکثر راتوں میں سڑکوں پر بھی نکلتے ہیں، انہوں نے ایران میں عوامی مظاہروں میں بھی شرکت کی ہے اور وہ باخوبی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی آر جی سی کے نمائندے عبداللّٰہ حاجی صدیقی نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اچھی ہے، وہ قائدانہ ذمے داریاں نبھا رہے ہیں، دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو غیر معمولی تباہ کُن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خامنہ ای پاسدارانِ انقلابِ، حکومت کے تینوں ستونوں اور مسلح افواج کے معاملات صحت، مضبوط عزم اور صورتِ حال پر مکمل گرفت کے ساتھ چلا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اعلان کردہ مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں