نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، جہاں ترک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جیہاد ارگینے اور پاکستانی سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے کے دوران آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
آر فور اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، جبکہ آر فور پلس اجلاس میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، جبکہ اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔






تبصرے بند ہیں