افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک افواج کا آپریشن غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، ٹینک، توپ خانے، چوکیاں اوربکتر بند گاڑیاں تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، 27 افغان چوکیاں مکمل تباہ کر دی گئیں۔

افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو تباہ کردیاگیا۔

سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی میں 3 افغانی بٹالین اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ اور اسلحہ ڈپو کو راکھ کا ڈھیر بنادیا۔ موثر جوابی کارروائی میں 80 سے زائد ٹینک، توپ خانے اور بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئیں، وطن کے دفاع میں پاک فوج کے 2جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک افغان سرحد پر مہمند میں گرسال سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹیں تباہ کردیں، پاک افغان سرحد پرولی خان سیکٹر میں پاک فوج نے افغان پوسٹ کو مسمار کردیا جبکہ پاک فوج کی اب تک 133 افغان طالبان ہلاک جبکہ200 سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔

READ  سوات مدرسہ کیس: طالبعلم کے قتل کا مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں