مقبول آن لائن گیم کے بانی نے لائیو اسٹریم کے دوران خودکشی کرلی

Founder of popular online game commits suicide during live stream

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور مقبول آن لائن گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل الیگزینڈر اوٹو نے لائیو اسٹریم کے دوران خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور دنیا بھر میں مقبول آن لائن گیم ‘اسٹک رن’ کے بانی مارک مینوئل الیگزینڈر اوٹو نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، ان کی عمر 30 سال تھی۔

گیم کی انتظامیہ نے مینوئل اوٹو کی المناک موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک آن لائن لائیو اسٹریم کے دوران ہی یہ ناقابلِ تلافی قدم اٹھایا
واقعے کے بعد معروف لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘ٹوئچ’ نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مینوئل اوٹو کا چینل اور ان کی موت سے متعلق تمام ویڈیوز کو فوری طور پر پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹوئچ کے ترجمان نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی دکھائیک اور افسوسناک واقعہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم اپنی کمیونٹی کے تمام افراد کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے کسی بھی قسم کے ذہنی تناؤ یا مشکلات کا سامنا کرنے والے تمام افراد کو فوری طور پر مدد و کونسلنگ حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

READ  آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان حکومت پر نئی پابندیوں کی تجاویز دے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں