فرانس میں ممکنہ دہشت گرد حملے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، مشتبہ حملہ آور گرفتار کرلیا گیا۔
فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں آج صبح 10 بجکر 30 منٹ یہ واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جنوب مغرب میں واقع ضلع یولین کے قصبوں ترَاپ اور لا ویریئر میں فائرنگ کےواقعات میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی پولیس نے مبینہ حملہ آور کو قریبی قصبے کوانیئر سے گرفتار کرلیا ہے۔
فرانس کے قومی انسدادِ دہشت گردی کے دفتر نے معاملے کی تحیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا اس کی کوئی اور محرکات ہیں۔






تبصرے بند ہیں