تریموں ہیڈ ورکس پر آج 9 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچنے کا خدشہ ہے, ڈی جی پی ڈی ایم اے

Next 24 hours are very important for Multan, says DG PDMA

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ تریموں ہیڈورکس پر آج 9 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچنے کا امکان ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سدھنائی کے مقام پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا تو حفاظتی اقدامات کے تحت شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے۔

عرفان علی کا کہنا تھا کہ ہیڈ محمد والا پر بھی 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا متوقع ہے، اور صورتحال کے پیش نظر وہاں بھی شگاف ڈالنے کی نوبت آ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے حوالے سے کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ سلال ڈیم، ہیڈ مرالہ سے 78 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اس لیے فی الوقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ ہیڈ مرالہ پر کتنا پانی آئے گا۔

READ  پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں