صدرِ مملکت کا سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی پر پیغام

President's message on the fourth death anniversary of Syed Ali Shah Gilani

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی، ان کی زندگی قربانی، استقلال اور عزم کی روشن مثال ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کبھی بھی ان کے حوصلے اور استقامت کو متزلزل نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے مضبوط مؤقف نے کشمیری عوام کو آزادی کی جدوجہد پر ثابت قدم رکھا اور اُن کا لہو تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

صدرِ مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر اٹھاتا رہے گا، اور بھارتی ظلم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ضرور ملنا چاہیے۔

READ  کولمبیا: غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 14 افراد ہلاک، 7 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں