بلوچستان میں ڈیڈلائن ختم، تمام افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

Deadline ends in Balochistan, crackdown begins against all Afghan refugees

بلوچستان میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔

بلوچستان کی انتظامیہ کے مطابق صوبے بھر میں آج سے تمام افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا، مہاجرین کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ، پولیس، لیویز اور ایف سی حصہ لے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اب تک 42000 مہاجرین کو واپس اپنے وطن افغانستان بجھوایا گیا ہے، تمام مہاجرین کے خلاف جامع کارروائیاں کی جائیں گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں 3 لاکھ 4 ہزار پی او آر کارڈ ہولڈرز ہیں جن میں 50 ہزار افغان مہاجرین 10 کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، چاغی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لیے 4 کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

READ  یورپی جوڑے نے شادی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے تقریب کے ٹکٹ بیچنا شروع کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں