پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ پر بہاؤ 54 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 60 ہزار کیوسک اور بلوکی ہیڈورکس پر 1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ سدھنائی پر بہاؤ 1 لاکھ 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پر 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ پر پانی کا بہاؤ 96 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈورکس پر 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک اور قادرآباد پر 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔
ریلیف کمشنر کے مطابق 5 ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔






تبصرے بند ہیں