بہاولپور کے موضع نصیرپور میں دونوں جانب کے مقامی بند ٹوٹ گئے

Local dams on both sides of Nasirpur village in Bahawalpur have broken

بہاولپور کے علاقے حاصل پور کے قریب موضع نصیرپور میں دونوں جانب کے مقامی بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے تک اہلکار دیہات میں پھنسے افراد اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف رہے۔

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 41 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد کم ہو کر 96 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔

READ  شہری کا موبائل چھین کر دریا میں پھینکنے پر وزیرِ اعظم ہنگری کا پارلیمانی استثنیٰ ختم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں