ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

Man arrested for harassing Samia Hijab on TikTok

اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے، اغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حسن زاہد نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سامعہ حجاب کی شکایت اور ویڈیو بیان موصول ہونے پر کی گئی۔ تھانہ شالیمار میں درج مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354 (خواتین کی عزت مجروح کرنے کی نیت سے حملہ یا زبردستی)، 365 (اغوا)، 392 (ڈکیتی)، 500 (ہتکِ عزت)، 509 (خواتین کو ہراساں کرنا) اور 511 (ناکام مجرمانہ کوشش) شامل ہیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم کئی دنوں سے سامعہ کا پیچھا کر رہا تھا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ سامعہ کے مطابق اس نے شادی سے انکار کیا تو حسن زاہد نے دھمکی دی کہ وہ اسے قتل کر دے گا۔

اپنے ویڈیو بیان میں سامعہ نے بتایا کہ ملزم اس کے گھر تک آیا، دروازہ کھلنے پر زبردستی ساتھ چلنے پر اصرار کیا، فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا اور اغوا کی کوشش بھی کی۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

READ  کراچی: سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں