ورلڈ بینک رواں مالی سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا

World Bank to provide over $2 billion loan to Pakistan this fiscal year

عالمی بینک رواں مالی سال پاکستان کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ قرض انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (IBRD) کے ذریعے دیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق، عالمی بینک کی معاونت سے پاکستان میں 57 منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔ ان منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، شہری و دیہی ترقی، انسانی سرمائے، سماجی خدمات اور گورننس سے ہے۔

گزشتہ سات سالوں میں عالمی بینک پاکستان کو 11.84 ارب ڈالر قرض فراہم کر چکا ہے، جس میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیے گئے۔ مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 1.80 ارب ڈالر کا قرض دیا گیا، جب کہ آئندہ برسوں میں مزید منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی جائے گی۔

READ  پاکستان صومالیہ کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ تشویشناک ہے: اسحاق ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں