بلوچستان میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے پر محکمہ داخلہ کا الرٹ جاری

Home Department issues alert on risk of rains and possible floods in Balochistan

محکمۂ داخلہ بلوچستان نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا خدشہ ہے۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق سیلاب سے جان و مال اور انفرا اسٹرکچر اور آبپاشی کے اثاثوں کو خطرہ ہے۔ کسی نہر، نہری راستوں اور نکاسی کے نظام میں کٹ لگانا اور رکاوٹ ڈالنا جرم ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں ایسے تمام اقدامات ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ نہروں اور دریائی راستوں میں غیر مجاز کشتیاں چلانے اور سوئمنگ پر بھی پابندی عائد ہے۔

محکمۂ داخلہ نے سرکاری سطح پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی آپریشنز میں خلل ڈالنے کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔

محکمۂ داخلہ نے پولیس، لیویز اور محکمۂ آبپاشی کو احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصان پہنچانے پر وارنٹ کے بغیر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

READ  کراچی؛ سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں