لاہورمیں جنرل اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ تین دن بعد برآمد

Newborn baby kidnapped from Lahore General Hospital recovered after three days

لاہور کے جنرل اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ تین روز بعد بازیاب کرلیا گیا

متاثرہ والدین کو یہ بیٹا 10 سال بعد نصیب ہوا تھا جبکہ ملزمہ، جو بے اولاد تھی، نے طلاق کے خوف سے بچہ چوری کیا۔

یہ بچہ یکم ستمبر کو اسپتال کے نرسری وارڈ سے اغوا ہوا تھا۔ فوٹیج میں دو خواتین پر شک ہونے پر محکمہ صحت نے وارڈ عملہ معطل کیا اور پولیس نے تلاش شروع کردی۔

دو روز بعد پولیس کو بچہ کماہاں گاؤں سے ملا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کرتے ہوئے گاؤں تک پہنچے، جہاں ملزمہ نے بچہ صندوق میں چھپا رکھا تھا۔

بچہ ملنے پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اغوا کے بعد تین دن نیند نہ آئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ نومولود صحت مند ہے مگر مزید دو دن اسپتال میں زیرِ نگرانی رہے گا۔

READ  پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں خریدنے کیلئے دنیا کے 5 براعظموں سے 12 پارٹیاں سامنے آگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں