پی ایس ایل 12: لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیےلاہورقلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈرکمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

فرنچائز نے نئے کھلاڑی کی شمولیت کا اعلان دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا،جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ویڈیومیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم کے مالک ثمین رانا اور شاہین کے ننھے بیٹے عالیار بھی دکھائی دیے۔
ویڈیومیں شاہین شاہ آفریدی نےاپنےبیٹےکو بلا کر نئے کھلاڑی کا نام بتانے کو کہا تو ننھے عالیار نےمعصوم اندازمیں صرف ’’کمیندو‘‘کہا،جس پر وہاں موجود سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے کہا کہ کمیندو مینڈس کو باصلاحیت کرکٹر قراردیتےہوئےکہا کہ وہ بیٹنگ کےساتھ دائیں اوربائیں دونوں ہاتھوں سےاسپن بولنگ بھی کرسکتے ہیں،انکی شمولیت سے ٹیم کے مڈل آرڈر کو مزید استحکام ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 12واں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک شیڈول ہے۔

READ  موسمی خرابی اور دیگر وجوہات پر 8 پروازیں منسوخ، 57 میں تاخیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں