سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان اور چین کا تعاون نئی تاریخ رقم کررہا ہے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی خلائی مشن پر روانہ ہونے والے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کو مبارکباد دی ہے۔ کہا پاک چین لازوال دوستی اب زمین کی حدود سے نکل کر خلا تک پہنچ گئی ہے۔ ذیشان علی کی کامیابی پاکستانی قوم خصوصاً نوجوان نسل کے لیے فخر اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذیشان علی کی خلائی کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور تاریخی اعزاز ہے۔ پاکستانی نوجوان نے چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔ ذیشان علی کا خلائی مشن پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی نئی بلندیوں کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان اور چین کا تعاون نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ پاکستانی صلاحیتوں کا اعتراف خلائی تحقیق کے عالمی میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پاک چین لازوال دوستی اب زمین کی حدود سے نکل کر خلا تک پہنچ گئی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ذیشان علی کی تاریخی کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔

READ  سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بگ باس کی میزبانی سنبھال لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں