دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 8 سے 20 دسمبر تک کھیلی جائے گی، فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی، دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3ون ڈے شامل ہیں۔

فاطمہ ثنا ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم میں واپس آگئیں، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

اسکواڈ میں فاطمہ ثنا، عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور مومنہ ریاست شامل ہیں جبکہ منیبہ علی ، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور صدف شمس بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ان کے علاوہ طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ دورے کے دوران شین ڈیٹز ہیڈ کوچ ہوں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم 8، 10 اور 12 دسمبر کو ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں میں ون ڈے میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

READ  ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت، امریکی فوجی افسر نے پینٹاگون کے خلاف شکایت جمع کرا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں