مشہور ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی ویڈیوز لیک کرنے والے 21 سالہ ہیکر کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایک عدالت نےمتعدد عالمی کمپنیوں پر سائبر حملوں کا اعتراف کرنے والے 21 سالہ ہیکر ایریئن کرتاج کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
جس کےبعدمجرم کو جیل منتقل کردیا گیا ہے،ایریئن کرتاج کو مشہور ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ (GTA 6) کا ہیکر بھی کہا جاتا ہے۔
مقدمےکی سماعت لندن کی وولوچ کراؤن کورٹ میں ہوئی، عدالتی کارروائی کےدوران بتایا گیا کہ بدنامِ زمانہ ہیکنگ گروپ’لیپسس‘ کےرکن ایریئن کرتاج نے اوبر ،ریولوٹ )،بی ٹی اور راک اسٹار گیمز سمیت متعدد بڑی عالمی کمپنیوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا۔






تبصرے بند ہیں