کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کیلئے سروے کا کام شروع

new motorway from Karachi to Hyderabad

کراچی سے حیدر آباد تک نئی موٹر وے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام شروع ہو گیا جبکہ موٹر وے ایم 6 حیدر آباد سکھر سیکشن کی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے کراچی میں ملاقات کی جس دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا موٹر وے ایم 6 حیدرآباد سکھر سیکشن کی منظوری دینے پر وفاق کے شکر گزار ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی تا حیدرآباد نئے موٹروے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب علیم خان نے بتایا کہ ایم 6 موٹروے 363 ارب روپے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی بنائے گی، ایم 6 موٹروے کو 4 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نوشہرو فیروز سے رانی پور، رانی پور سے سکھر، حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے نوابشاہ شامل ہیں۔

READ  ضمنی بلدیاتی انتخابات: چیئرمین، وائس چیئرمین کی 23 میں سے 17 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں