علی حیدر کا ’ڈو ائٹ‘ سے انکار، چاہت فتح علی خان کا دلچسپ جواب

Ali Haider refuses to 'do eight', Chahat Fateh Ali Khan's interesting response

علی حیدر کا ’ڈو ائٹ‘ سے انکار، چاہت فتح علی خان کا دلچسپ جواب

 

پاکستان کے مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور انٹرٹینر "چاہت فتح علی خان”، جو اپنے منفرد مزاحیہ انداز اور گانوں سے شہرت رکھتے ہیں، ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔

ان کا گایا ہوا گانا "’بدو بدی”، جو ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے کا ری میک تھا، دنیا بھر میں وائرل ہوا۔ اس گانے پر لاکھوں مزاحیہ ایڈیٹس بنائے گئے جس نے انہیں عالمی سطح پر پہچان دلوائی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے گلوکار "علی حیدر”ے بیان پر دلچسپ ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا:
’علی حیدر، وہ چھوٹے قد کے گلوکار جو کراچی سے امریکا شفٹ ہوگئے ہیں، انہوں نے وہ مشہور گانا بھی گایا تھا جس میں پھٹی جینز اور شرٹس کا ذکر ہے، لیکن میرا خیال ہے اب انہوں نے گانا گانا چھوڑ دیا ہے۔‘

مزید کہا:’علی بھائی، میں بھی امریکا آ رہا ہوں۔ جہاں تک 20 کروڑ کا سوال ہے، تو میں غریب آدمی ہوں، اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتا، مگر دعا ہے کہ اللّٰہ انہیں خوش رکھے اور لمبی زندگی دے۔‘

یاد رہے کہ حال ہی میں "علی حیدر”ے کہا تھا کہ وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ 20 کروڑ روپے ملنے پر بھی ڈوئٹ نہیں کریں گے۔”

READ  پون سنگھ کے مداح بھارتی اداکارہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں