صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی دعوت , اہم امور پر تبادلہ خیال ,ایلون مسک اس تقریب میں نظر انداز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی خصوصی دعوت میں ٹیکنالوجی کے بڑے نام شریک ہوئے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم ایلون مسک اس تقریب میں شامل نہ تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اس عشائیے میں ٹیکنالوجی سیکٹر سے وابستہ نمایاں شخصیات موجود تھیں، جہاں آرٹیفشل انٹیلیجنس اور سرمایہ کاری جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔
دلچسپ امر یہ تھا کہ تقریب میں اسپیس ایکس، اسٹار لنک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” کے مالک "ایلون مسک” کو مدعو نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ مسک ٹرمپ حکومت کے ابتدائی دنوں میں انتظامیہ کا حصہ بھی رہے تھے لیکن اختلافات کے باعث علیحدہ ہوگئے اور اب ایک نئی سیاسی جماعت بھی تشکیل دے چکے ہیں۔
عشائیے کے دوران امریکی صدر نے معیشت کی بہتری اور مستقبل کی سرمایہ کاری پر ٹیک جائنٹس سے رائے طلب کی۔ اس موقع پر فیس بک کے”مارک زکربرگ” نے 600 ملین ڈالر، گوگل کے "سندر پچائی” نے 250 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جبکہ ایپل کے”ٹم کک” نے بھی مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی۔





تبصرے بند ہیں