ابوظبی کے شہر العین میں بارش ،شمالی علاقے میں اولے بھی پڑے

Rain in Al Ain, Abu Dhabi,

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے شہر العین میں آج سہ پہر معتدل سے تیز بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں مطلع ابر آلود رہا، مقامی میڈیا کے مطابق شمالی علاقے میں ژالہ باری کی بھی اطلاع ملی۔

دبئی کے کچھ علاقوں میں گرد آلود موسم اور کم حد نگاہ کی صورتحال بھی دیکھنے میں آئی۔ العین کے ام غافہ علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے تازہ ترین الرٹ کے مطابق مشرقی اور جنوبی علاقوں میں رات تک بارش کا امکان ہے۔

تیز ہواؤں اور ریت کے طوفان کے باعث سڑکوں پر حد نگاہ متاثر ہوئی ہے جبکہ مزید بارش، شبنم اور دھند کا سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

READ  یو اے ای: ایرانی حملوں کےبعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ، دکانداروں پر بھاری جرمانے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں