مظفرگڑھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

Relief activities continue in flood-affected areas of Muzaffargarh

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث سیکڑوں دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ رنگپور، دوآبہ، سنکی اور خانگڑھ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وہیلانوالی، بنڈہ اسحاق اور عظمت پور سے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ریسکیو کی 32 اور پولیس کی 8 کشتیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ آرمی، وائلڈ لائف اور نجی کشتیاں بھی متاثرہ افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

READ  خیبر پختونخوا میں فتنۂ خوارج کے 8 ہزار سے زائد افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں