ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
ملک بھر میں سیلاب کے باعث گندم، آٹا، سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت 15 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ پشاور میں چند روز کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1050 روپے اضافے کے بعد 2400 روپے سے تجاوز کر گئی۔ کوئٹہ میں یہی تھیلا 2300 روپے تک جا پہنچا، جبکہ کراچی میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔
ادھر ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کمالیہ میں فی کلو ٹماٹر 400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، کراچی میں 220 سے 240 روپے اور پشاور میں 260 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔






تبصرے بند ہیں