صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا نوجوان بے نقاب

A young man who pretended to be a girl and made TikTok videos in Swabi was exposed

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مبینہ ٹک ٹاکر لڑکی دراصل ایک لڑکا نکلا، پولیس نے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کرلیا

پولیس ترجمان لیاقت علی کے مطابق عبدالمغیز خواتین کا روپ دھار کر مختلف انداز میں ویڈیوز بناتا اور انہیں آن لائن شیئر کرتا تھا، جس پر مقامی عوام میں سخت غم و غصہ اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔

عوامی شکایات پر بام خیل پولیس چوکی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور آئندہ اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

READ  گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور 15 لاکھ نقد چوری کا معما حل، سگا بھائی ہی چور نکلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں