خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مبینہ ٹک ٹاکر لڑکی دراصل ایک لڑکا نکلا، پولیس نے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کرلیا
پولیس ترجمان لیاقت علی کے مطابق عبدالمغیز خواتین کا روپ دھار کر مختلف انداز میں ویڈیوز بناتا اور انہیں آن لائن شیئر کرتا تھا، جس پر مقامی عوام میں سخت غم و غصہ اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔
عوامی شکایات پر بام خیل پولیس چوکی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور آئندہ اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کی یقین دہانی کرائی۔






تبصرے بند ہیں