عدالت نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی

Court rejects Dikki Bhai's request for physical remand

عدالت نے ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا

مسلسل جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست پر لاہور کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو ایک جوا کھیلنے والی موبائل ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا، اور اب تک ان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ بار توسیع ہو چکی تھی، جبکہ یہ چھٹی بار کی استدعا مسترد کی گئی ہے۔

READ  کراچی : ملیر میں 2 رائس ملز پر چھاپہ، گندم کے 75 ہزار تھیلے برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں