بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا

India releases water into the Sutlej River again

بھارت کی جانب سے  نیا الرٹ جاری

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، جس پر وزارت آبی وسائل نے نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دریائے ستلج کے ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے علاقے میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے بھی بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑا تھا، جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کیا تھا۔

دوسری جانب، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث آج دوپہر ملتان کے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالا جائے گا۔

شیرشاہ بستی، کھوکھراں بستی، گاگراں خان پور اور قاضیاں کے علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ علاقے آباد ہیں، اس لیے دھماکا خیز مواد استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ مکینیکل طریقے سے شگاف ڈالا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے چناب کے قریبی علاقے پہلے ہی پانی سے بھر چکے ہیں۔

سی پی او ملتان نے کہا کہ اکبر فلڈ بند اور شیر شاہ بند پر پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور تریموں سے پانچ لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلہ دو روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا۔

READ  پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں