پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل حریف قرار دیا
حال ہی میں شاہین آفریدی نے برٹش پاکستانی یوٹیوبر نبیل مسرت کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور پاکستانی کرکٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے سب سے مشکل بلے باز کے بارے میں پوچھا گیا تو شاہین نے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے مقابلے میں ہاشم آملہ کو زیادہ مشکل قرار دیا۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے ہاشم آملہ کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور انگلینڈ میں ہونے والے ٹی20 ٹورنامنٹ وائٹلٹی بلاسٹ میں بھی کھیل رکھا ہے، اور ہر فارمیٹ میں آملہ ایک سخت حریف ثابت ہوئے۔
جب میزبان نے پوچھا کہ کیا ہاشم آملہ، ویرات کوہلی سے بھی زیادہ مشکل بلے باز ہیں؟ تو شاہین نے جواب دیا، "ویرات کوہلی ایک مختلف طرز کے کھلاڑی ہیں، لیکن میرے لیے ہاشم بھائی سب سے زیادہ مشکل بیٹر رہے ہیں۔”





تبصرے بند ہیں