نیپال میں پُرتشدد واقعات کے بعد وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
نیپال میں پُرتشدد ہنگاموں کے دوران سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔ مظاہرین نے ان کی رہائش گاہ کو نذرِ آتش کیا جس کے باعث وہ زندہ جل گئیں۔
یہ ہنگامے اس وقت شروع ہوئے جب حکومت نے کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا سمیت 26 ویب سائٹس پر پابندی عائد کی، تاہم عوامی ردعمل کے بعد یہ پابندی ختم کر دی گئی۔
کرفیو کے باوجود مظاہرین نے دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں توڑ پھوڑ کی، صدر رام چندر پوڈیل اور وزیراعظم اولی کی رہائش گاہوں کو بھی آگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزرائے اعظم پشپا کمل دہل (پراچندا)، شیر بہادر دیوبا اور وزیر توانائی دیپک کھڑکا سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے اور نقصان پہنچایا گیا۔





تبصرے بند ہیں