کراچی; گڈاپ میں 7 افراد ندی میں ڈوب گئے، 2 نعشیں برآمد

Karachi; 7 people drown in river in Gadap, 2 bodies recovered

کراچی کے علاقے گڈاپ میں 7 افراد ندی میں ڈوب گئے، جن میں سے 2 کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے کونکر ندی میں گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ گڈاپ ندی میں ڈوبنے والے افراد میں سے خاتون سمیت 2 کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔

گڈاپ سٹی سے خمیسو گوٹھ کا راستہ منقطع ہو گیا ہے کیونکہ پانی سڑک سے گزر رہا ہے، اور علاقے کے مکینوں نے انتظامیہ کی جانب سے مدد نہ ملنے کی شکایت کی ہے۔

تھڈو ڈیم اور لٹھ ندی سے آنے والے پانی اور بارش کے باعث کراچی کی ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں۔ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور پاک فوج کی ٹیموں نے ندیوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت ساڑھے تین سو افراد کو ریسکیو کیا۔

جام گوٹھ ملیر کے مقام پر شاہراہ بھٹو کا زیر تعمیر حصہ سیلاب میں بہہ گیا جبکہ ایم نائن پر بھی پانی داخل ہوگیا۔ پہلے ٹریفک بند کر دی گئی تھی، بعد ازاں دیوار توڑ کر راستہ کھولا گیا۔

READ  بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں