بڑی عمر میں کسی کو محبت ہو جائے یا شادی کرنا چاہے تو اسے معیوب نہیں سمجھا جانا چاہیے
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان کی سینئر اداکارہ اور مقبول فنکارہ اسماء عباس نے بطور مہمان شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اب وہ اسکرین پر کم کیوں دکھائی دیتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اسماء عباس نے کہا کہ شادی کے بعد انہوں نے کئی برس شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، اس وقت کمی کا احساس نہیں ہوا لیکن اب دوبارہ کام شروع کرنے کے بعد وہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ ہاں، اگر کم کام کریں تو یہ ان کی اپنی مرضی ہوگی کیونکہ وہ ایک ہی جیسے کردار کرتے کرتے تھک گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں بڑی عمر کے فنکاروں کو صرف والدین کے کردار تک محدود کر دیا جاتا ہے، حالانکہ اس عمر کے لوگوں کی زندگیوں پر بھی کہانیاں بنائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد نے بھی بڑی عمر میں شادیاں کیں، تو اس موضوع پر ڈرامے کیوں نہیں دکھائے جا سکتے؟
اسماء عباس کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد صرف پریشانیوں میں نہیں جیتے بلکہ وہ خوش مزاج، خوشحال اور وسیع تجربہ رکھنے والے لوگ ہیں۔ ان کی زندگیوں کو بھی کہانیوں کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔





تبصرے بند ہیں