وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے
وہ اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں اظہارِ یکجہتی کے لیے دوحہ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
دوحہ میں وزیر اعظم کی ملاقات قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ہوگی، جس میں وہ بلاجواز اسرائیلی حملوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے تناظر میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے۔






تبصرے بند ہیں