اسی سالہ شخص کی غذائی نالی سے ۹ انچ لمبی ٹوتھ پک نکالی گئی

9-inch-long toothpick removed from 80-year-old man's esophagus

بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب اور کامیاب آپریشن کے دوران ۸۰ سالہ شخص کی غذائی نالی سے ۹ انچ لمبی ٹوتھ پک نکال دی، جسے نکالنے کے لیے تقریباً ایک گھنٹہ لگایا گیا۔

مریض نے دانت صاف کرتے ہوئے غلطی سے ٹوتھ پک نگل لیا تھا، جس کے بعد اسے شدید تکلیف اور نگلنے میں دشواری ہونے لگی، اور وہ تقریباً ایک ہفتہ کھانا نہ کھا سکے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ای این ٹی (ENT) شعبے کی خصوصی ٹیم نے اویسوفاگوسکوپک تکنیک استعمال کرتے ہوئے سرجری کی۔ مریض کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بے ہوشی کی دوا دینا خطرناک تھا، مگر ماہر ڈاکٹروں نے احتیاط کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق مریض کے اہل خانہ نے پہلے دیگر مراکز میں علاج کی کوشش کی، لیکن کوئی کامیابی نہ ملی۔ بالآخر انہیں برہمپور کے ایم کے سی جی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد فوری آپریشن کیا۔

اہل خانہ کی خود سے ٹوتھ پک نکالنے کی کوششیں مریض کے لیے مزید تکلیف دہ ثابت ہو رہی تھیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جبکہ صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

READ  سچ میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہےتو آکر ہمارے ساتھ پالیسی بنائیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں