عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کر دی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور وہ ایڈز میں مبتلا نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے وکیل اکبر الدین عبدالقادر نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنے گھر پر ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بیماریاں اور ایچ آئی وی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، جنہیں بھارتی میڈیا پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے یا افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنی مصروفیات اور فرائض منصبی میں سرگرم ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایڈز میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ فرحت نائیک اور بیٹی کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔






تبصرے بند ہیں