پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 649 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ ایک لاکھ 55 ہزار 492 پوائنٹس پر آگیا۔ آج کے سیشن میں 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح ایک لاکھ 56 ہزار 519 اور نچلی ترین سطح ایک لاکھ 54 ہزار 999 پوائنٹس تک چھوئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 141 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔






تبصرے بند ہیں