سارہ عمیر نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

Sara Umair confirms separation from husband

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی

سارہ عمیر نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا۔ وہ متعدد مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ نجی چینل کے مشہور ریئلٹی شو "دیسی کڑیاں” کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

اداکارہ نے 2014ء میں معروف ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ تاہم حال ہی میں "تماشا سیزن 4” سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے تماشا میں اس لیے حصہ لیا کیونکہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا۔ میرے سابق شوہر اور میرا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے اکثر سامنا ہو جاتا ہے، اسی وجہ سے میں نے سب کو بتانا ضروری سمجھا کہ میری طلاق ہو چکی ہے، جو تماشا میں آنے سے چند ماہ قبل ہوئی۔ اس دوران میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی اور بطور سنگل پیرنٹ کئی مشکلات کا سامنا کیا۔

سارہ عمیر نے مزید کہا کہ "تماشا” نے مجھے سکون دیا۔ وہاں نہ فون تھا، نہ باہر کی دنیا سے رابطہ، نہ ہی ملاقاتیں۔ میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کچھ وقت ایسے مقام پر گزاروں جہاں سگنلز نہ ہوں اور اللہ نے یہ موقع عطا کیا۔ شو کا پرومو ریکارڈ کرتے وقت بھی میں نے کہا تھا کہ زندگی میں اتنی مشکلات دیکھنے کے بعد "تماشا” میرے لیے محض ایک کھیل ہوگا۔ وہاں جب لوگوں کو جھگڑتے دیکھتی تھی تو سب کچھ بچگانہ محسوس ہوتا تھا۔

READ  عامر خان پر ’لو جہاد‘ کا الزام، لارنس بشنوئی گینگ نے بھی قتل کی دھمکی دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں