وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے

Prime Minister Shehbaz Sharif will visit Qatar today

وزیرِاعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے

دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس ہنگامی طور پر طلب کی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے وزیرِاعظم آج روانہ ہوں گے، جبکہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پہلے ہی قطر میں موجود ہیں۔

یہ اجلاس اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں کشیدگی اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے پس منظر میں بلایا گیا ہے، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔

READ  پاکستان ویمن کرکٹرز کا پریکٹس میچ بارش کی نذر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں