رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

Important developments in the rape case against Rajab Butt and friends

لاہور ہائیکورٹ میں رجب بٹ اور دیگر کے ساتھ خاتون سے زبردستی زیادتی کے کیس میں گرفتار سلمان حیدر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ کے ساتھ طلب کر لیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش میں قصوروار ثابت ہوا ہے۔ مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش میں سنگین خامیاں ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو حقائق کے برخلاف کلین چٹ دی گئی، جبکہ یہ واضح نہیں کہ انہیں کیوں چھوڑا گیا۔

وکیل مدعیہ نے مزید بتایا کہ مدعیہ اور ان کی ہمشیرہ کے موبائل فونز کا تمام ڈیٹا حذف کر دیا گیا، اور ملزم سلمان حیدر نے دھمکیاں دے کر بار بار زیادتی کی۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کی ضمانت خارج کی جائے۔

دوسری جانب درخواست گزار نے کہا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برخلاف مقدمہ درج کیا اور عدالت سے عبوری ضمانت کو برقرار رکھنے کی استدعا کی۔

READ  مکہ مکرمہ: مسجد میں نازیبا حرکات پر خاتون سمیت 2 بنگلادیشی افراد کو سزائے موت دیدی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں