ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

Indian-sponsored Khawarij killed in security forces operation

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک ہوئے، مارے گئے خوارج میں 3 افغان باشندے اور 2 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، امیدہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

READ  بلوچستان واقعہ، فائرنگ کرنے والے شخص سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں