کراچی کا موسم خوشگوار، شہر میں بوندا باندی کا امکان

Karachi's weather is pleasant

کراچی شہر کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شہر قائد میں کچھ مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 7 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

READ  کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ اسپتال میں دم توڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں