بھارت سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہاہے: پاکستانی قونصلر کا بھارت کو منہ توڑ جواب

ndia is promoting cross-border violence

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بے بنیاد اور گمراہ کن بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت پراکسی گروپس استعمال کررہا ہے ، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے ، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے، گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم و بربریت کے طور پر یاد کرتی ہے۔

پاکستانی قونصلر کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا میں فخر سمجھا جا رہا ہے ۔

READ  پی ٹی آئی احتجاجی تحریک چلانے پر کنفیوژن کا شکار ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں