سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

Rain with strong winds in various cities of Sindh

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ٹنڈوالہ یار شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سانگھڑ میں بھی رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم ، ٹنڈومحمد خان میں بھی بادل جم کر برسے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 3 اکتوبر کے دوران سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش ہو سکتی ہے۔

READ  لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نومولود غائب، والد کا اسپتال اور پولیس کا والدہ پر الزام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں