کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors felt in different areas of Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کراچی کے علاقوں ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 3.2 اور گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ 3 شدت کے زلزلے اکثر آتے ہیں مگر یہ زیادہ محسوس نہیں ہوتے گر چونکہ یہ شدت 3 سے زیادہ تھی اس لیے شدت محسوس ہوئی۔

READ  کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں